Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی جوائنٹ فورسز کے کمانڈرز کی ملاقات، فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی، اور استحکام برقرار رکھنے پر بات کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان نے بدھ  کو لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب نک پیری سے فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کی۔
ایس پی اے کےمطابق ملاقات میں فوجی تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی، اور استحکام برقرار رکھنے کےلیے باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
فریقین نے مشترکہ مفادات کے فروغ کےلیے فوجی آپریشنز ، تربیت اور تجربات کے تبادلے میں جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

شیئر: