Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’بیت الھروب‘ جہاں وزیٹرز عہد رفتہ کے العلا کی سیر کرتے ہیں

العلا کے قدیم روایتی شہر کی سماجی اور تعمیراتی تاریخ سے آگاہی کے لیے قدیم سلطنت فیسٹیول کے تحت ’بیت الھروب‘ کا تجربہ متعارف کرایا جارہا ہے۔ العلا کے قدیم طرز تعمیر و بود باش کی عکاسی کی گئی ہے۔
 بیت الھروب قدیم مکان پر مبنی ہے جسے ماضی کی طرز پر تیار کیا گیا ہے تاکہ وزیٹرز اس دور سے حقیقی طور پر روشناس ہوسکیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اس روایتی قدیم محلے کو چکنی مٹی سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔
ایک وقت تھا جب 900 مکانات پر محیط ایک پورا محلہ آباد تھا، جس کے اطراف فصیل بھی بنائی گئی، جو اس دور میں دفاعی مقاصد کےلیے بنائی جاتی تھی۔
وزیٹرز جب اس قدیم محلے میں آتے ہیں تو وہ کچھ دیر کے لیے ماضی میں کھو جاتے ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ عہدِ رفتہ میں العلا کی سیر کررہے ہیں۔

 چھ دسمبر تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول دلچسپ سرگرمیوں پر مشتمل ہے(فوٹو: ایس پی اے)

وزیٹرز یہاں کے رہائشییوں کی سماجی یکجہتی، کمیونٹی تعاون اور دیگر مشترکہ اقدار کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
بیت الھروب میں داخل ہونے والے وزیٹرز کے سامنے کئی قصے کہانیاں مجسم شکل میں موجود ہوتی ہیں جبکہ کئی انہیں پہلیوں کا سامنا بھی کرنا ہوتا ہے جو ایک دلچسپ تجربہ ہے۔
یاد رہے قدیم سلطنتوں کا فیسٹیول 2025 سات ہزار سال پرانی تہذیبوں کا جشن مناتا ہے اور مملکت میں العلا کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیٹرز کے سامنے کئی قصے کہانیاں مجسم شکل میں موجود ہوتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

فیسٹیول میں دادان، لحیان اور نبطیوں کی قدیم تہذیبوں سے لے کر جدید سعودی دور تک کی تاریخ شامل ہے جس کا مقصد ورثے کی حفاظت اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
 چھ دسمبر تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول دلچسپ سرگرمیوں پر مشتمل ہے، جن میں تاریخی پرفارمینسز، انٹرایکٹیو پروگرام اور رہنمائی کے ساتھ دورے شامل ہیں، جو وزیٹرز کو العلا کے ورثے کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

 

شیئر: