Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا

کوپن ہیگن۔۔۔ ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا میں مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ  کی سزا سنا دی گئی ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد پہلی بار اس قانون کے تحت ایک خاتون کو عوامی مقام میں نقاب پہننے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ کوپن ہیگن سے 25 کلومیٹر دور ہورشوم قصبے کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت پیش آیا جب 28 سالہ نقاب پوش خاتون کا ایک دوسری خاتون سے جھگڑا شروع ہو گیا جو ان کا نقاب اتارنے کی کوشش کر رہی تھی۔پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا شروع ہونے کے بعد انھیں وہاں بلایا گیا اور دونوں عورتوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

شیئر: