Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کو سہولت دینے والی ایپلی کیشن تیار کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

مکہ مکرمہ..... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی حرمین شریفین کے زائرین کو سہولت فراہم کرنے والی ایپلی کیشن تیار کریگا یا اس میں معاون بنے گا اسے انعام دیا جائیگا۔ جنرل پریذیڈنسی نے توجہ دلائی کہ ہمارا مشن حجاج اور معتمرین کی خدمت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو مسخر کرنا ہے۔ ہمارا مقصد حرمین شریفین اور انکے زائرین کے آرام و راحت کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو وقف کرنے کے سلسلے میں سعودی وژن 2030کے اہداف کا حصول ہے۔ جنرل پریذیڈنسی نے وعدہ کیا کہ اس سلسلے کی تمام تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ یہ اعلان ہیکٹن حج پروگرام کے اختتام پر ایسے عالم میں کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کی 5لڑکیوں نے ”ترجمان“ کے زیر عنوان ایپلی کیشن پیش کرکے پروگرام کے جملہ حاضرین کوششدر و حیران کردیا۔ انہوں نے مشاعر مقدسہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود رہنما بورڈز، موبائل ایپلی کیشن( کیو آر ) کے ذریعے حاجی کی زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ سائبر سیکیورٹی پروگرامنگ اور ڈرونز کی سعودی آرگنائزیشن کے سربراہ مشیر ایوان شاہی سعود القحطانی نے ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیفن وزنیاک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے پوری دنیا کی تاریخ بدل دی۔ اسی تناظر میں آرگنائزیشن نے انہیں سعودی ٹیکنالوجی گیٹ کا سفیر مقرر کیا ہے۔ دریں اثناء سعودی سماجی بینک نے ہیکٹن حج کے تحت حج اور عمرے کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے تکنیکی شعبوںمیں نئے رہنما منصوبے شروع کرنے والوں کو 30ملین ریال کا فنڈ مخصوص کردیا۔ یہ غیر سودی ہوگا۔ اس پر کسی سے کسی بھی طرح کا منافع نہیں لیا جائیگا۔

شیئر: