Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 78 رنز سے ہرا دیا

 
پالے کیلے، کینڈی :جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں باآسانی 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں0-3فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔کینڈی میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا کے کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42رنز بنائے ،کوئنٹن ڈی کوک 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ہاشم آملہ اور ریزا ہینڈرکس نے دوسری وکٹ میں اسکور 101 تک پہنچادیا ۔ اس موقع پر ہاشم آملہ نصف سنچری بناتے ہوئے 59 رنز پر آوٹ ہوگئے۔ کپتان ڈیوپلیسس  10 رنز بناسکے۔جے پی ڈومینی نے اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے ہینڈرکس کا بھرپور ساتھ دیا اور اسکور کو 215 تک لے گئے ۔ اس دوران ہینڈرکس نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ہیڈرکس کی ڈیبو سنچری تھی۔ 113 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈومینی نروس نائیٹیز کا شکار ہوکر صرف 8 رنز کی کمی سے 92 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر نے بھی شاندار اننگر کھیلی اور 51 رنز بنا نے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 363 رنز بنائے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور 2 کھلاڑیوں کو کمارا نے آوٹ کیا۔میزبان ٹیم کو مشکل ہدف کے تعاقب میں 20 کے اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب نیروشان ڈیکویلا 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، اپل تھرنگا 20 رنز بناسکے۔کوشل پریرا 27 اور مینڈس 31 رنز کے ساتھ بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے جبکہ تھیسارا پریرا بھی 16 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل میں چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان میتھیوز نے دھنانجیا ڈی سلوا کے ساتھ کچھ مزاحمت کی تاہم 32 کے انفرادی اسکور پر تبریز شمسی کی گیند کا نشانہ بن گئے۔ ڈی سلوا نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے لیکن ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام ہوئے۔ اکیلا دھننجایا نے 37 رنز بنائے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور کی دوسری گیند پر 285 رنز بنا کر آوٹ ہو کر 78 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی۔جنوبی افریقہ نے اس کامیابی کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز بھی0-3سے اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 8 اگست کو کینڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر: