Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ میں ٹاپ

 
 
دبئی : ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ اس طرح کوہلی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے ساتویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ وہ 2011ءکے بعد ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہونے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ ہند کی جانب سے اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول دراوڑ، گوتم گھمبیر، سنیل گواسکر، وریندر سہواگ اور دلیپ وینگسارکر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔جونی بیئر اسٹو 4 درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے۔ پہلے ٹیسٹ میں عمدہ آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سام کیورن کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بیٹنگ میں 152، بولنگ میں 49 اور آل راونڈرز میں 58 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ اجنکیا راہانے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے۔ کوہلی نے اسٹیون اسمتھ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے، اس کے ساتھ ہی اسمتھ کی طویل حکمرانی بھی ختم ہو گئی۔ وہ 32 ماہ تک مسلسل دنیا کے نمبر ایک بلے باز رہے۔ جوروٹ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ جونی بیئر اسٹو 4 درجے اوپر چڑھ کر 12ویں نمبر پر آ گئے، ایلسٹرکک 4 درجے تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر چلے گئے، لوکیش راہول ایک درجہ گر کر 19ویں نمبر پر چلے گئے۔ راہانے نے 22ویں پوزیشن سنبھال لی، مرلی وجے اور شیکھر دھون دو اور ایک درجہ تنزلی کے بعد مشترکہ طور پر 25ویں نمبر پر چلے گئے۔ بین ا سٹوکس 5 درجے گرنے کے بعد 33ویں نمبر پر چلے گئے۔ سام کیورن 152 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 72ویں نمبر پر آ گئے۔بولرز میں جیمز اینڈرسن ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ روی چندرن ایشون پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسٹورٹ براڈ ایک درجہ گر کر 13ویں اور محمد شامی 2 درجے گر کر 19ویں نمبر پر چلے گئے۔ آل راونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔ اسٹوکس پانچویں اور معین علی چھٹے نمبر پر ہیں ۔
 

شیئر: