Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

لاڈرہل : تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی شاندار بلے بازی، مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام کی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔تمیم اقبال نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔شکیب الحسن 60 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی، آندرے فلیچر اور روومان پاول 43، 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام نے 3، 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تمیم اقبال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ تمیم اقبال 74، شکیب الحسن 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوٹن داس ایک، مشفق الرحیم 4، سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محموداللہ 13 اور عارف الحق ایک رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ایشلے نرس اور کیموپال نے 2، 2 اور آندرے رسل نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز تک محدود رہی۔ آندرے فلیچر اور روومان پاول 43، 43، ایون لیوس ایک، آندرے رسل 17، مارلون سیموئلز 10، دنیش رامدین 5، کپتان کارلوس بریتھویٹ 11، ایشلے نرس 16 اور کیموپال 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام نے 3، 3 شکیب الحسن نے 2 اور رو بل حسین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شیئر: