Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلدی کے نت نئے فوائد بھی سامنے آگئے، نئی تحقیق

نیویارک..... امریکی ماہرین صحت نے کہا کہ ہلدی دماغ میں جمع ہونیوالے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈیپریشن کو بھی دور کرتی ہے۔ امریکن جرنل آف جیرائٹرک سائیکاٹری میں ہلدی سے متعلق شائع ایک نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی دماغ کےلئے انتہائی بہترین ہے ۔ اس کے دیگر بہت سے فوائدہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلدی یادداشت کو30فیصد تک بہترکرتی ہے اور دماغ میں جمع ہونیوالے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈیپریشن کو بھی دورکرتی ہے ۔ ماہرین اس مضرپروٹین کو الزائیمراور دیگر کئی امراض کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلدی کو گہری پیلی رنگت دینے والا ایک جادوئی مرکب، سرکیومن اس میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے قبل یہ کولیسٹرول گھٹانے، سرطانی رسولیوں کو کم کرنے، بلڈپریشربرقراررکھنے، اندرونی سوزش کم کرنے میں بہت موثر ثابت ہواہے۔ڈاکٹر جیری اسمال تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی کا اہم مرکب سرکیومن طویل عرصے تک دماغی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتاہے۔ 

شیئر: