Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں یوم پاکستان کی تقریب کے حوالے سے انتظامی جائزہ اجلاس

تقریب 9 اگست کو منعقد کی جائیگی ، سفیر پاکستان مہمان خصوصی ہونگے
 ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
     بزم ریاض کے اراکین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں یوم آزادی کے سلسلے میں 9 اگست کو سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونیوالی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا  ۔ تقریب کا حتمی ایجنڈا اور انتظامی ذمہ داریوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔بزم کے کنوینئر تصدق گیلانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہونیوالے اجلاس کی صدارت بزم کے صدر محمد ریاض راٹھور نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے بخوبی سرانجام دئیے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت انجینئر افتخار خان کو حاصل ہوئی، اجلاس کی غرض و غایت بیان کر نے کے بعد وقار نسیم وامق نے کہا   اس مرتبہ بھی 14 اگست کے موقع پر سفارت خانہ کے تعاون سے بزم ریاض یوم آزادی کی تقریب 9 اگست کو منعقد کی جائیگی  ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق ہونگے۔تصدق گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے بزم کا یہ انتہائی اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ باہمی مشاورت سے ایک بہتر لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے  ۔ریاض راٹھور نے اپنے صدارتی خطاب میں بزم کے اراکین پر زور دیا کہ وہ تقریب کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تقریب کے مقررین مختصر وقت میں معیاری اظہار خیال کریں تاکہ جشن آزادی کے سلسلے میں ایک یادگار تقریب  ہو ۔بزم کے اراکین جن میں ارشد شیخ، حسن مہدی، افتخار خان، ارسلان بلوچ، احسن عباسی، وسیم ساجد، آصف شیخ، اشعر نور، عمر افتخار، مانی چوہان اور وسیم رفیق نے بھی   اظہار خیال کیا او  اپنی تجاویز اور آراء سے نوازا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ تقریب کی کامیابی کے لئے ہرممکن کوشش بروئے کار لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -بہجت نجمی کی عازمین کیلئے خدمات
 

شیئر: