Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

 
لاڈرہل : لٹن داس کی شاندار بیٹنگ اور مستفیض الرحمان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 19 رنز سے شکست دیکر 3میچوں کی ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانیوالی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔شکیب الحسن نے سیریز میں مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ محمود اللہ ناقابل شکست 32 اور شکیب الحسن 24 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بارش کے باعث میچ کچھ تاخیر کا شکار ہوا تاہم بعد میں ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 17.1 اوورز میں 155 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔ آندرے رسل 47 اور روومان پاویل 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 3 اور شکیب الحسن، روبل حسین، ابو حیدر اور سومایا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
 

شیئر: