Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی پلے اسٹیشن فروخت کرنے والے ادارے کیخلاف کارروائی

ریاض.... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے جعلی تجارتی مارکوں والے الیکٹرونک گیمز فروخت کرنے پر متعلقہ ادارے کیخلاف قانونی کارروائی کردی۔ ادارے کے مالک کی تشہیر مقامی اخبارات میں خود اس کے خرچ پر کی جائے گی جبکہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور صارفین کو غیر معیاری سامان معیاری ظاہر کرکے فروخت کرنے کے جرم پر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ اسے ایک برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جاسکے گی۔ تجارتی ادارے نے پلے اسٹیشن معروف تجارتی مارکہ چسپاں کرکے فروخت کئے تھے۔ جعلسازی پکڑی گئی۔ 

شیئر: