Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ہاکی ورلڈ کپ:ہالینڈ کی آٹھویں بار فتح

لندن:دفاعی چیمپیئن ہالینڈ نے آٹھویں مرتبہ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا۔ ہالینڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد فائنل میں آئرلینڈ کو 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ہسپانوی ٹیم نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لندن میںہونیوالے میگا ایونٹ کے فائنل میں ہالینڈ اور آئرلینڈ کا مقابلہ تھا۔ دفاعی چیمپیئن ہالینڈ میچ کے آغاز سے ہی آئرلینڈ کی ویمن ٹیم پر حاوی رہی۔ ہالینڈ کو وقفہ تک0-4 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف کے بعد ہالینڈ نے مزید بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مزید 2گول کئے اور فائنل جیت کر آٹھویں بار ویمنز ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔اسپین اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تیسری پوزیشن کا میچ ہسپانوی ٹیم نے 1-3 گول سے جیت کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

شیئر: