Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو 0-2 سے ہرا دیا

 
  لندن : لندن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے چیلسی کو زبردست کھیل کے بعد 0-2 سے شکست دیدی ۔ لندن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملوں کا آغاز کر دیا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم میچ کے 13 ویں منٹ میں پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔58 ویں منٹ میں پھر ٹیم مانچسٹر نے گیند کو حریف گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری 0-2 کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔

شیئر: