Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگزکے بجائے کھلاڑی ملک کیلئے کھیلیں، سرفراز احمد

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں،کرکٹ پر توجہ پہلی ترجیح ہے۔ خوشی ہے کہ کوئی کرکٹر وزارت عظمیٰ کے اہم منصب تک پہنچا۔وہ معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیت سے بہت خوش ہوں۔ عمران خان بچپن سے ہی ہمارے ہیرو ہیں۔انہیں دیکھ کر ہی کرکٹ کھیلنی شروع کی۔ خوشی ہے ایک کھلاڑی ملک کا وزیر اعظم بنے گا۔ عمران خان کے اقتدار میںآنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی۔ دریں اثناء سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے بجائے ملک سے کھیلنے کو پہلی ترجیح بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ سرفراز نے کھلاڑیوں کو لیگ سے روکنے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ لیگ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے ۔ کھلاڑیوں کو ملک کو ترجیح دینے کا مشورہ بھی دیا۔ایشیاکپ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ ایونٹ میں سخت مقابلہ ہوگا۔

شیئر: