Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹی اوپن: الیگزینڈر زویرو اور سوتیلانا کزنٹسوا نے ٹائٹل جیت لئے

 
واشنگٹن :جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ الیگزینڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا یا۔ مینز ڈبلز میں انگلینڈ کے جمی مرے نے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز کے ساتھ مل کر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ فائنل میں امریکہ کے مائیک برائن اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلین کو 3-6، 6-3 اور 10-4 سے ہرا کر مینز ڈبلز ٹائٹل حاصل کیا۔ ویمنز سنگلز میں ٹینس ا سٹار سوتیلانا کزنٹسوا نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد اور ڈونا ویکک کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

شیئر: