Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6بار سر کے بال دھونے سے 47سالہ خاتون پر دل کا دورہ، 10لاکھ پونڈ ہرجانے کا مطالبہ

رینبو رومز، گلاسگو.... مقامی خاتون نے ایک بیوٹی پارلرپر 10لاکھ پونڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 47سالہ خاتون ایڈلے برنز کا کہناہے کہ وہ ہیئر ڈو کرانے کیلئے بیوٹی پارلر گئی تھی۔ اس نے اپنے سر میں معمولی خارش کی شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ شاید جوئیں اسے پریشان کررہی ہیں۔ اس کے بعد بیوٹی پارلر والوں نے ایک ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تقریباً6مرتبہ ا سکے بال دھوئے جس کے بعد ہی اس کی حالت غیر ہونے لگی۔ ایڈلے  نے جو دو بچوں کی ماں ہیں یہ بتایا کہ 24گھنٹے کے اندر اس کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی جس کے اثرات اب تک قائم ہیں۔ اسے پڑھنے لکھنے اور بات کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے تاہم وہ ہمت کرکے اپنی زندگی دوبارہ صحتمند خطوط پر چلانے کیلئے کوشاں ہے۔ خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیوٹی پارلر سے نکلنے کے 24گھنٹے کے اندر اس پر دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ جب بیوٹی پارلر والوں نے خاتون کا سر سنک میں رکھ کر دھونے کی کوشش کی تو خاتون کو کچھ زیادہ ہی اپنی گردن موڑنا پڑی اور  یہیں سے پہلے تو گردن میں تکلیف شروع ہوئی اور اسکے بعد حالت خراب ہونے لگی۔ادھر بیوٹی پارلر والوں نے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ اس کا سر بار بار دھونے کی ضرورت اسلئے پڑی کیونکہ اس نے بیوٹی پارلر کی جانب سے تجویز کردہ ایک خاص ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اب ایڈلے نے بیوٹی پارلر کے خلاف 10لاکھ پونڈ ہرجانے کا مقدمہ کردیا ہے۔  سر دھونے کی اجرت بیوٹی پارلر والوں نے200پونڈ وصول کی تھی۔ خاتون کا کہناہے کہ سر دھونے کے دوران پارلر والے اسکے بال پکڑ کر  پشت کی جانب کھینچتے رہے اور پھر سنک میں سر کو جھکا دیتے تھے اور ایسا انہوں نے کئی بار کیا جو اسکے لئے تکلیف کا سبب بنا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اسکی زندگی  بے شمار مشکلات کا شکار ہے۔خاتون کے وکیل کا کہناہے کہ بیوٹی پارلر والو ں کو فوری طور پر رقم  ادا کرنے کے علاوہ معافی بھی مانگنی چاہئے ورنہ ہم ہرجانے کی رقم بڑھانے کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -صدر جمہوریہ کو قتل کی دھمکی دینے والا پجاری گرفتار

شیئر: