Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: گریز سیکٹر میں مسلح جھڑپ، 4 فوجی اور 2 عسکریت پسند ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔۔شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول کے گریز سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ فوجی کاروائی میں 2 عسکریت پسند مارے گئے ۔ فوج کی چنارکمانڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر پرتحریر کیا کہ گریز سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ دفاعی ترجمان نے بتایاکہ گریز سیکٹر میں منگل کی صبح عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح جھڑپ میں ایک میجر سمیت 4 اہلکارہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی شناخت میجر کے پی رانے، حولدار جامی سنگھ، حولدار وکرم جیت اور رائفل مین مندیپ سنگھ کے طورپر کی گئی ۔یہ اہلکار فوج کی 36 راشٹریہ رائفلزسے وابستہ تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -ملک مودی حکومت کا متبادل چاہتا ہے، راہول گاندھی

شیئر: