Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجرین کا بحران، امدادی کشتی کو جنوبی سپین میں لنگر انداز ہونے کی اجازت

میڈرڈ۔۔۔بحیرہ روم میں کئی روز سے بھٹکنے والی مہاجرین سے بھری ایک امدادی کشتی کو جنوبی اسپین میں لنگر انداز ہونے کی اجازت مل گئی۔امدادی تنظیم ’پرو ایکٹو اوپن آرمز کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس کشتی پر 87 افراد سوار ہیں اور یہ الگیسیراس کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔یہ کشتی الگیسیراس سے تقریباً 600  بحری میل کے فاصلے پر ہے اور اسے یہ سفر طے کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔ پرو ایکٹو اوپن آرمز نے مزید بتایا کہ کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق سوڈان سے ہے۔

شیئر: