Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باب ہیئر اسٹائل ، گول چہرے کو دے بہترین تاثر‎

ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ، باب ہیئر اسٹائل فیشن  ہر جگہ مقبول ہے۔اگر آپ کا چہرہ گول ہے اور بال زیادہ لمبے نہیں ہیں یا پھر ایسی خواتین جو لمبے بالوں سے پریشان نظر آتی ہیں وہ باب اسٹائل اپنا کر حسین اور اپنی عمرسے کم نظر آ سکتی ہیں  . یہ ہیئر اسٹائل چہرے کو ایک بھرپور تاثر دیتا ہے  ۔ باب ہیئر کٹ میں بالوں کی لمبائی کندھوں سے کچھ اوپر ہوتی ہے،جو چہرے کے ساتھ ساتھ گردن کی لمبائی نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ ہیئر اسٹائل تمام خواتین، خاص طور پر ورکنگ ومن کے لیے بہترین ہے کیونکہ ان کے پاس بالوں کو مختلف ہیئر اسٹائل دینے کا اضافی وقت کم ہی ہوتا ہے۔ ہیئر اسٹائل میں ون سائڈ ڈیپ اور اسٹریٹ باب ہیئر چہرے کی گولائی کم اور اسے لمبا دکھانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
 

شیئر: