Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوعمر لڑکے کی طرف سے بطخ کو ذبح ہونے سے بچانے کی کوشش

ہنوئی،ویتنام .... شاید مختلف پالتو جانوروں اور پرندوں وغیرہ سے دلی محبت بچوں کی سرشت کا حصہ ہوتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان سے کسی بھی پالتو جانور پر ہونے والا ظلم دیکھا نہیں جاتا۔ اکثر بچوں کو قربانی کے موقع پر بکروں وغیرہ کو ذبح ہوتے دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے روتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اب ویتنام میں ایک بچے نے جب خاتون کو ہاتھ میں قصابوں والا چھرا لیکر بطخوں کے ڈربے کے قریب جاتے ہوئے دیکھا تو وہ اس خیال سے کانپ گیا کہ آج کسی نہ کسی بطخ کو ذبح کردیا جائیگا چنانچہ وہ ڈربے کے دروازے کے قریب بیٹھ گیا اور خاتون نے جس بطخ کو ذبح کرنے کیلئے دروازے کے قریب کھینچ لیا تھا اسے خاتون سے چھین کر اپنے سینے سے لگالیا تاکہ خاتون اسے ذبح نہ کرسکے۔ بچہ بار بار خاتون سے کہہ رہا ہے کہ وہ چاقو پھینک دے اور یہاں سے چلی جائے۔ اپنی کوشش کے باوجود خاتون بطخ پکڑنے میں ناکام رہی تو سوچا کہ وہ وہاں سے چلی جائے اور اس طرح بچہ ایک بطخ کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
 

شیئر: