Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے درخواست

کراچی ... تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی لیکن اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی۔کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ۔اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دہری شہریت چھوڑ دی لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے۔ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کراچی سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
 مزید پڑھیں: اچکزئی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں ملی؟
 

شیئر: