متعدد شہر گرد آلود تیز ہوا کی زد میں، حد نگاہ شدید متاثر
’بعض شہروں میں دن کے وقت حد نگاہ نہ ہونے کے برابر بھی ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بدھ سے ملک کا وسیع رقبہ گرد وغبار اور تیز ہوا کی زد میں ہوگا جس کے باعث آئندہ چند دن تک حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’گرد وغبار کے باعث بعض شہروں میں دن کے وقت حد نگاہ نہ ہونے کے برابر بھی ہوسکتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، عسیر، جازان، مشرقی ریجن اور ریاض کے مشرقی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی‘۔
’گرد وغبار کے طوفان کے باعث جدہ سے جازان، مشرقی ریجن سے ریاض اور قرب وجوار کے ہائی وے پر سفر مشکل ہوگا‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ القنفذہ، اللیث، الخرمہ، تربہ اور رنیہ میں شام 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر، وادی الفرع، الرایس اور ینبع میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔