Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقہ اور ایشیا کے طلبہ میں قربانی کا گوشت تقسیم

’سالانہ قربانی پروگرام کا بنیادی ہدف غریب خاندان، بیوائیں، یتیم اور مستحق افراد ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وامی کے تحت  افریقہ اور ایشیا کی کئی جامعات، تعلیمی اداروں اور مراکز کے طلبہ و طالبات میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق جامعات، تعلیمی مراکز، طلبہ کے رہائشی ہاسٹلز اور طلبہ یونینز کے متعدد نمائندگان نے وامی کی ان انسانی کوششوں پر دلی شکریہ اور قدر دانی کا اظہار کیاہے۔
نمائندگان نے سعودی حکومت کے فیاضانہ تعاون کو سراہا جو طلبہ کی زندگی کے بوجھ کم کرنے اور ان کے تعلیمی و سماجی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وامی نے واضح کیا کہ سالانہ قربانی پروگرام کا بنیادی ہدف غریب خاندان، بیوائیں، یتیم اور مستحق افراد ہوتے ہیں نیز یہ بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ طلبہ بھی اس سے مستفید ہوں تاکہ ان کی علمی جدوجہد کی حمایت کی جا سکے اور انہیں تعلیم جاری رکھنے کے لیے حوصلہ دیا جا سکے۔
 

شیئر: