Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا کا منفرد کارنامہ

ریاض ... ایک نابینا سعودی نوجوان محمد بن سعد نے اسپیشل نشریاتی ادارہ قائم کردیا۔ محمد بن سعد ماہر صوتیات میں تبدیل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی غلطی سے وہ پیدائش کے ایک ہفتے کے بعد بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔ جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا۔ مجھے اس پر تکلیف یا شکوہ نہیں۔ اس محرومی نے مجھے دوسروں کی زندگی میں خوشیاں لانے کی تحریک عطا کی۔ محمد بن سعد نے سوشل میڈیا پر ”انامل مبصرہ“ کے نام سے ایک نشریاتی سلسلہ قائم کردیا ہے۔ جس سے معاشرے کے تمام افراد کے لئے مفید موضوعات نشر کئے جارہے ہیں۔
 

شیئر: