Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے حملے ناکام، تین بیلسٹک میزائل اور 6 ڈرونز مار گرائے: سعودی وزارت دفاع

ریاض کے شمال میں دو ڈرون حملوں کو ناکام بنا یا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے پیر کو کہا ہے کہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام  نے نئے حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
 کم از کم تین بیلسٹک میزائلوں اور 6 ڈرونز کو مار گرایا گیا جو مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر پوسٹس میں کہا کہ ریاض کے شمال میں دو ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا، فضائی حدود میں ڈرون روک کر مار گرائے گئے۔
 شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے 3 ڈرونز کو روک کر ’الربع الخالی‘ میں گرایا گیا جبکہ پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف داغے  تین بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کردیا گیا۔
 بیان میں کہا گیا الجوف ریجن کے مشرق میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا تھا کہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام  نے ڈرون حملوں کی نئی لہر کو روک دیا ہے۔
وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر پوسٹس میں کہا کہ ’ ریاض اور ریاض کے مشرق میں 19 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ آٹھ ڈرون مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فورا بعد مار گرائے گئے۔‘

شیئر: