Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’افطار کروز‘: جبیل کے ساحلِ سمندر پر ’سکون اور تفریح کا مرکز‘

رمضان کے مہینے میں جبیل انڈسٹریل سٹی میں سیاحتی سرگرمیوں کی وجہ سے معاشی اور تخلیقی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق خاص طور پر افطار کروزز کی وجہ سے مقامی بندرگاہوں پر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور شہر کے ساحل پر سکون اور تفریح کے لیے اہم مرکز بن گئے ہیں۔
انتظامیہ کے اراکین نے ایس پی اے کو بتایا کہ فناتیر مرینا اور دارین مرینا ان کروزز کی روانگی کے اہم پوائنٹ ہیں جو ساحل کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ ان میں روایتی افطار کے پکوانوں سے لے کر مختلف ڈشز کا مینیو ہوتا ہے۔
مرین ٹورازم کے آپریٹر نے بتایا کہ کروز کی بڑھتی ہوئی مانگ صرف تخلیقی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے ماہی گیروں اور مرین ٹورازم سے وابستہ دیگر افراد کے لیے معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہو رہی ہیں۔
قواعد و ضوابط کے تحت ہر کروز ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ سفر کرتی ہے۔ آرگنائزرز کی جانب سے سیاحوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور ہدایات جاری کی گئی ہیں جس سے محفوظ ماحول فراہم ہوتا ہے اور کروز میں ہائی کوالٹی سروس ملتی ہے۔
یہ کوششیں مقامی سیاحت کو دوبارہ سے زندہ کرنے اور ریجن میں مرین سروس کو پیدا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

 

شیئر: