Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”تم سعودی وقار کی نمائندہ ہو“، گورنر تبوک

تبوک ...گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے حالتہ عمار بری سرحدی چوکی پہنچ کرحج پر آنے والے عازمین کےلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہاں موجود ایک اہلکار خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم سعودی وقا ر کی نمائندہ ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کامیابی بخشے۔ عازمین حج ہمارے عزیز اور ہمارے پیارے ہیں۔ یہ ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔ انکے کام احسن طریقے سے انجام دیئے جائیں۔ گورنر تبوک نے یہاں حاجی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ وہاں انتظامات کا معائنہ کرکے اہلکاروں کو زیادہ مستعدی سے کام لینے کی ترغیب دی۔ حالتہ عمار تبوک ریجن میں ایک بری سرحدی چوکی ہے۔ اسکا شمار مملکت کی اہم چوکیوں میں ہوتا ہے۔ یہاں سے ایشیا، افریقہ اور یورپ سے عازمین حج مملکت پہنچتے ہیں۔
 

شیئر: