Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازمین کے شاہی مہمانوں کے اعزاز میں سعودی سفارتخانہ کا الوداعیہ

    اسلام آباد- - -  -اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ نے امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں حج کرنے والے پاکستان عازمین کیلئے الوداعیہ کا اہتمام کیا۔ سفیر نواف المالکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عازمین کو ویزے جاری کر دیئے گئے انہیں سفر کے ٹکٹ فراہم کر دیئے گئے۔ انہیں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی جانب سے بھیجا گیا تحفہ بھی پیش کر دیا گیا۔ المالکی نے کہا کہ ان کا ملک ہر جگہ کے مسلمانوں سے خصوصی لگاؤ رکھتا ہے۔ شاہ سلمان اپنی ضیافت میں حج کا موقع فراہم کر کے مقامات حج سے نمایاں مسلم شخصیات کے تعلقات کو راسخ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ پاکستان کے وزیر مذہبی امور محمد یوسف شیخ نے پاکستانیوں کو حج کا موقع فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو یقین واثق ہے کہ سعودی عرب مشاعر مقدسہ کی خدمت کا فریضہ احسن شکل میں ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے۔ تقریب میں سعودی سفارتخانے کے ماتحت دعوۃ سینٹر کے انچارج متعب الجدیعی ،سفارتی عہدیدار، منتخب علماء ، اسلامی تنظیموں کے سربراہ اور پاکستانی وزارت اسلامی امور کے افسران شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -عسیر ریجن کے جرش مقام پر 3ہزار برس پرانے آثار دریافت

شیئر: