Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’میاں کا باڑہ‘‘ اور’’ اسماعیل پور‘‘کا نام بھی تبدیل

جے پور۔۔۔۔اتر پردیش کی یوگی حکومت نے تو مغل سرائے کا نام تبدیل کرکے دین دیال اپادھیائے  رکھ دیا اب بی جے پی حکمراں ریاست راجستھان کے 2گاؤں ،میاں کا باڑا اور اسماعیل پور کا نام بھی بدل دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھلے ہی ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘کا نعرہ لگاتے پھر رہے ہوں لیکن اکثر وبیشتربی جے پی کی مسلم دشمنی ابھر کر سامنے آہی جاتی ہے۔ تازہ معاملہ راجستھان سے متعلق ہے جہاں کے ان 2گاؤں’’ میاں کا باڑا ‘‘اور ’’اسماعیل پور کا نام بدل دیا گیا ۔راجستھان کی وسندھرا حکومت نے ضلع باڑ میر کے میاں کا باڑا گاؤں کا نام بدل کر مہیش نگر اور ضلع جھنجھنو کے اسماعیل پور گاؤں کا نام بچناواخرد رکھ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:- - - - -ہری ونش نارائن راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب

شیئر: