Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیر معمولی موسم کی پیشگوئیاں مغالطہ آمیز ہیں، ڈاکٹر المسند

ریاض.... قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر معمولی بارشوں یا خشک سالی سے متعلق پیشگوئیاں مغالطہ آمیز ہیں۔انہوں نے توجہ دلائی کہ موسمی مسائل اتنے سادہ نہیں ہوتے جتنا کہ ظاہر کئے جارہے ہیں۔ یہ بیحد پیچیدہ ہوتے ہیں۔ مملکت کے موسم اور مشرق بعید یا بحر الکاہل میں آنے والی موسمی تبدیلیوں کے درمیان تعلق پیدا کرنا ایک تخمینے سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایک سال یا کسی ایک موسم کے دوران پیش آنے والے موسمی حالات کی بابت یہ کہہ دینا کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا غیر علمی سوچ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2یا 3ماہ سے زیادہ کی بابت گرم ، سرد ، خشک یا بارش والے موسم کی پیشگوئی کرنا غیر علمی ہے اس سے گریز کیا جائے۔
 
 

شیئر: