Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ میں بی جے پی کیخلاف پوسٹرز

کولکتہ .... کولکتہ میں آج ہفتے کو ہونے والی بی جے پی صدر امیت شاہ کی ریلی سے قبل ہی دیواروں پر پوسٹر لگادیئے گئے جن میں بی جے پی سے کہا گیا ہے کہ وہ واپس جائے۔ شہر کے وسطی علاقے میں میو روڈ پر ریلی کی جگہ کے قریب ہی یہ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ کولکتہ میں بی جے پی یونٹ نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس والوں نے یہ پوسٹر لگائے ہیں جن پر تحریر ہے کہ بنگال مخالف بی جے پی واپس جائے“۔ پارٹی کاکہناہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ترنمول کانگریس اس ریلی سے خوف زدہ ہے مگر بنگال میں اب اس پارٹی کے دن گنے جاچکے ہیں اور ریاست کے عوام بی جے پی کی گڈ گورننس کے منتظر ہیں۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل او ربنگال کی وزیر تعلیم پرتھا چٹرجی نے کہا کہ ہمارا بی جے پی مخالف پوسٹر سے کوئی تعلق نہیں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری کیلاش نے کہا کہ ترنمول کیانگریس نے جون میں پرالیہ کے امیت شاہ کے دورے اور پچھلے مہینے ویسٹ مدنا پور میں مودی کی ریلی کے موقع پر بھی ایسے ہی پوسٹر لگائے تھے۔
 

شیئر: