Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بستی میں فلائی اوور گر گیا، 4زخمی

لکھنو ...یوپی کے شہر بستی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ گر گیا۔ 4افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتے کو علی الصباح نیشنل ہائی وے نمبر 28پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ ضلعی حکام اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔ دریں اثنا ءوزیراعلیٰ یوپی نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور انہوں نے ریاستی حکام پر زوردیا کہ امدادی کام فوری شروع کیا جائے اور ہائی وے پر ٹریفک بحال کی جائے۔ واقعہ کے بعد ٹریفک روک دی گئی تھی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ واقعہ چونکہ علی الصباح ہوا ہے اسلئے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔ واضح رہے کہ فلائی اوور کی تعمیر کا 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گزشتہ ہفتے ہی کام کا جائزہ لیا تھا۔
 

شیئر: