Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کی ڈیم بناﺅ مہم کو کامیاب بنانا سب کا فرض ہے ، شہریار اکبر

سفارت خانے کے تحت جلد ہی فنڈ کا اعلان کیا جائے گا ، قونصل جنرل کا تقریب سے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) قونصل جنرل شہریا ر اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میںڈیم بناﺅ مہم جاری ہے اس ضمن میں مملکت میں مقیم پاکستانی اس منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ وہ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ 14اگست کی سلسلے میں منعقدہ آم میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ قونصل جنرل نے تقریب میں موجود ہم وطنوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیم بناﺅ مہم کا آغاز کیا ہے جس کےلئے ہمیں بھی بڑھ چڑھ کر اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ۔ سفارت خانہ ریاض کی جانب سے جلد ہی اس ضمن میںانتظامات مکمل کر لئے جائیں گے جس کا اعلان پریس کانفرنس میں کر دیا جائے گا ۔ پاکستان کو اس وقت ڈیم کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پانی کسی بھی معاشرے کی بقا اور سلامتی کےلئے انتہائی اہم ہے ۔ ڈیم بنانے سے ہمیں اپنی ضرورت کے مطابق پانی حاصل ہو گا جبکہ اس سے بجلی بھی پیدا کی جائے گی جو اس وقت ملک کی اشد ضرورت ہے ۔ توانائی کے بحران پر قابو پاکرہی ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتے ہیں ۔ 

شیئر: