Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون پروفیسر مناھل ثابت لندن سٹی کورٹ کی رکن منتخب

یہ اعزاز پروفیسر مناھل ثابت کی نمایاں علمی خدمات کا اعتراف ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
معروف سعودی سائنسدان اور دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایلچی برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر مناھل ثابت کو لندن سٹی کورٹ کی رکن منتخب کیا گیا ہے۔
سیدتی کے مطابق پرفیسر مناھل کو ملنے والا یہ اعزاز ان کی نمایاں علمی خدمات اور سائنسی سفارت کاری کے شعبے میں ان کے غیرمعمولی کردار کا اعتراف ہے۔
 پروفیسر مناھل نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ یہ اعزاز میرے لیے باعث فخر ہے کہ مجھے لندن سٹی کورٹ کی رکن منتخب کیا گیا ہے، یہ ادارہ لندن کے تاریخی ڈھانچے کا حصہ ہے جو انوینشن اور تعلیم و پائیداری کے فروغ کےلیے اپنے ورثے پر نازاں ہے۔‘
 پروفیسر مناھل نے اس بات کی تصدیق کی کہ لندن کے کورٹ سے وابستگی میرے لیے بیک وقت فخر اور ذمہ داری  ہے۔
واضح رہے ڈاکٹر مناہل ثابت نے مشرق وسطی میں ذہنی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ’تھنک ہب‘ کے عنوان سے سینٹر کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد لوگوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے انہیں ترقی کی منازل سے آشنا کرانا ہے۔
ڈاکٹر مناہل کو ان کی خدمات پر متعدد اعزازت اور ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے جن میں ’برین آف دی ایئر‘ کا اعزاز شامل ہے۔
اس کے علاوہ سائنس کے میدان میں مشرق وسطی کا اچیومنٹ ایوارڈ ، سائنسی ترقی کے میدان میں عرب خواتین کا ایوارڈ، بین الاقوامی امن ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔
ڈاکٹر مناہل کا شمار 500 طاقتور ترین عرب خواتین میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ مشرق وسطی کی سطح پر 100 طاقتور خواتین میں وہ شامل ہیں۔

 

شیئر: