Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں 10لاکھ مسلمان جبر کا شکار

ریاض ...اقوام متحدہ میں انسانی حقو ق کی انسداد نسلی تفریق کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ چین 10لاکھ مسلمانوں کو خفیہ کیمپ میں بند کئے ہوئے ہے۔ چین نسلی تفریق کا یہ معاملہ مسلم اقلیت ایویگور کے خلاف کررہا ہے۔ انہیں چنگیانگ علاقے میں جو انکا اپنا وطن ہے ایک کیمپ نما علاقے میں رکھے ہوئے ہے۔ اس کے حوالے سے انتہائی راز داری برت رہا ہے۔ فرانس 24ویب سائٹ نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی کو چین کے مذکورہ علاقے میں مسلم اقلیت کو حراست میں رکھنے سے متعلق بہت ساری معتبر رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ کمیٹی کے رکن جے میکڈوگل نے بتایا کہ ایک تخمینہ یہ ہے کہ 20لاکھ ایویگور اور مسلمانوں کو سیاسی اسباق دینے والے کیمپوں میں زبردستی رکھا گیا ہے۔ یہ علاقہ چین کے مغرب میں چنگیانگ کے نام سے معروف ہے۔
 

شیئر: