Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: نئے لیبر قانون میں کمپنی تبدیل کرنے کی سہولت ہوگی

دوحہ: قطر میں کفالہ نظام آج منگل سے کالعدم اور اس کی جگہ نیا لیبر قانون نافذ ہوگیا ہے۔ نئے لیبر قانون کی بعض اہم شقیں مقامی اخبار الشرق میں شائع ہوئی ہیں۔ نئے قانون میں غیرملکی کارکنان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ غیرملکی کارکن کمپنی کے ساتھ معاہدے کے مطابق کام کرے گا۔ اسے کمپنی تبدیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ نئے قانون میں غیرملکی کو اپنی چھٹیاں بیرون ملک گزارنے کی پوری آزادی ہوگی۔ معاہدے کے دوران اگر وہ کام چھوڑ کر واپس جانا چاہے تو اسے پوری آزادی ہوگی۔ وہ جب چاہے گا معاہدہ ختم کرسکے گا۔ کسی بھی قسم کے اختلاف پر کارکن یا کمپنی خصوصی کمیٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔ معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کارکن کو کمپنی تبدیل کرنے کےلئے سابقہ کمپنی سے اجازت لینا ضروری نہیں ہوگا۔ جو لوگ کسی خاص کام کے لئے ملک میں آئے اور معاہدہ کو 5سال گزرگئے وہ بھی سابقہ کمپنی کی اجازت کے بغیر کمپنی تبدیل کرسکتے ہیں۔ لیبر ورک پرمنٹ معاہدے کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ غیرملکی کارکن اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کا حق رکھتا ہے۔  جو کمپنی کارکن کا پاسپورٹ ضبط کرے گی اسے سزا دی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: