Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہر قسم کی جارحیت مسترد‘ سعودی عرب کی کویت پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت

کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کویت کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل اور ڈورن حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاست کی خود مختاری کی خلاف ورزی یا خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی ہر قسم کی جارحیت کو  قطعی مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
بیان میں مملکت نے کویتی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور کویت کی جانب سے اپنی خود مختاری، سلامتی، استحکام اور اپنے شہریوں کے تحفظ  کے لیے تمام اقدامات کی غیر متزلزل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
کویتی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی جانب سے خطرات کو ناکام بنانے کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام  دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ کہاں سے آ رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب جمعرات کو ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے والے ایرانی ڈرون آپریشن کو نشانہ بناتے ہوئے نئی کارروائیاں کیں۔
اس کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

 

شیئر: