Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

26 فلسطینی‘شامی شہریوں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

انقرہ۔۔۔ترکی کے کوسٹ گارڈ حکام نے یونان جانے کی کوشش کے دوران کشتی کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 26 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کو بچالیا۔جنوب مغربی ریاست مولگان کے بوڈروم علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ قریب ہی موجود ترک کوسٹ گارڈ کے حکام نے بروقت امدادی کارروائی میں 26 پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ان میں شامی اور فلسطینی مہاجرین شامل ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں۔

شیئر: