Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیامی بلی نے کمال مہارت سے پالنا ہلاکر بچی کو خوش کردیا

میری لینڈ.....  یہاں رہنے والی ایک خاتون کیمبرلی کوئربر اپنے بھتیجے سیڈکس کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ سیڈکس کی ماں نے اسے اپنا رشتہ دار سمجھتے ہوئے اس کام پر مامور کردیا تھا اور باقاعدگی سے اپنے فرائض بھی انجام دے رہی تھی مگر اس کی پالتو بلی میک نے ایک دن موقع غنیمت دیکھ کر پالنے کو بڑے قاعدے سے ہلانا شروع کردیا جسے دیکھ کر خود کیمبرلی بھی حیران ہوئی اور اس نے اس کی وڈیو تیار کر کے نیٹ پر ڈالدی ہے جو بیحد مقبول ہورہی ہے۔ وڈیو میں بلی کو بڑے سلیقے سے پالنے کا ایک حصہ پکڑ کر آگے پیچھے ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نے اپنے پنجے سے پالنے کو پکڑبھی رکھا ہے تاکہ پالنا ادھر اُدھر نہ ہو۔ اطلاعات کے مطابق سفید اور بھورے رنگ کی یہ بلی سیامی نسل کی ہے۔ جو جلد لوگوں سے مانوس ہوجاتی ہے اور نقل کرنے میں بھی اسے کمال حاصل رہتا ہے۔ جاری ہونے والی وڈیو پچھلے دنوں تیار ہوئی ہے۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ پالنے میں پڑا بچہ سیڈکس بلی کو  اپنا پالنا ہلاتے دیکھ کر کچھ زیادہ ہی خوش ہے۔خاتون کا کہناہے کہ میک کو اس کے بھتیجے کا اچھا خاصا خیال رہتا ہے اور وہ ہر وقت اسکے گرد منڈلاتی رہتی ہے اسلئے پالنا ہلانے کا ہنر بھی اس سے سیکھ لیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دوسری جنگ عظیم میں مار گرایا جانیوالا روسی طیارہ جھیل سے نکال لیا گیا

شیئر: