Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب میں خراب ہونیوالے پاسپورٹ مفت تبدیل کئے جائینگے، سشما

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ کیرالا سیلاب  کے دوران جن لوگوں کے پاسپورٹ کو نقصان پہنچا ہے اسے مفت تبدیل کیاجائیگا۔ سشما سوراج نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ کیرالا میں خوفناک بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد سیلاب کے باعث ہونیوالے پاسپورٹ کے خرابی سے متعلق سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں پاسپورٹ مراکز سے رابطہ کیجئے۔ واضح ہو کہ کیرالا ان دنوں خوفناک سیلاب کی زد میں ہے۔ شدید بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ابتک 37افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ۔ ریاست کے 14اضلاع میں سے 10ضلع سیلاب سے متاثر ہوئے ۔چنئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی ایم کے کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن نے اپنی پارٹی کی جانب سے کیرالا حکومت کو ایک کروڑ روپے بطور امداد دینے کا اعلان کیااور سیلاب میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -رامپور کو1947میں نہیں 2سال بعد ملی آزادی

شیئر: