Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے کے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ویٹ اینڈ وائلڈ پول پارٹی ریاض کا انعقاد

 خواتین کی من پسند سرگرمیاں یعنی شاپنگ کیلئے کپڑوں ، جیولری اور مہندی کے اسٹالز لگائے گئے تھے
 شاہین جاوید ۔   ریاض
     سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض میں جہاں آج کل خواتین کے حقوق کا بول بالا ہے اور انہیں ہر میدان میں حقوق فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وہی  ’’اے کے انٹرٹینمنٹ ‘‘کی جانب سے خصوصی طور پر خواتین کی تفریح کیلئے ’’ ویٹ اینڈ وائلڈ پول پارٹی ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔اے کے انٹرٹینمنٹ کی صدر فریحہ خان نے پروگرام کی نظامت میں معاون ساتھیوں کا بھرپور اور بہترین انداز میں شکریہ ادا کیا۔اس پول پارٹی میں خواتین کی تفریح کا تمام سامان مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
    پول پارٹی کا انعقاد ریاض شہر کے مقامی استراحہ میں ہوا۔اس پول پارٹی میں سوئمنگ پول بمعہ لیڈی لائف گارڈ خصوصا خواتین اور بچوں کی توجہ کا مرکز رہا۔اس کے علاوہ خواتین کی من پسند سرگرمیاں یعنی شاپنگ کیلئے کپڑوں ، جیولری اور مہندی کے اسٹالز کے ساتھ  لذیذ کھانوں کے اسٹالز  بھی لگائے گئے تھے۔جس سے خواتین اور بچے خوب محظوظ ہوئے استراحہ کے جہاں ایک جانب سوئمنگ پول گیمز سے خواتین اور بچے لطف اندوز ہو رہے تھے .دوسری جانب ’’ ڈی جے ‘‘ کی شاندار کولیکشن کی بدولت بچیوں نے مختلف قسم کی پرفارمنسسز کا بہترین مظاہرہ کیا۔جن میں عائشہ مانوف ، فاطمہ اور نائلہ جانیس شامل تھیں اس پارٹی کی سب سے بہترین تفریح  لیزر رین ڈانس تھا جس کی بدولت سب کے چہروں پر خوشی اور مسرت کے جذبات بکھیر گئے۔ بچے اور بڑے تمام پانی کی بوندوں میں بھیگتے ، مسکراتے لطف اندوز ہوتے رہے۔
    پول  پارٹی میں کئے جانے والے کوئز مقابلے میں خواتین نے بھرپور حصہ لیا انعامات حاصل کئے۔ تقریب میں بہترین میک اپ آرٹس کے حوالے سے مقابلہ بھی کروایا گیا۔ جس میں ’’ حفصہ‘‘ نے اپنی ماڈل کے ہمراہ بہترین میک اپ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    اس  پارٹی کی نظامت میں ناظمہ خان ، رحمت ابراہیم ، دانیا شریف ، مریم خاتون ، پریا، صباح جاوید ، بشری یعقوب ، مدیحہ یعقوب ، اینی شیخ ، فیروضہ  نے بھرپور کردار ادا کیا۔ یوں اس رنگ برنگی تفریح کا اختتام بھرپور خوشی اور مزہ کے ساتھ ہوا۔ خواتین نے امید ظاہر کی کہ اے کے انٹرٹینمنٹ آئندہ بھی اپنے ایسے تفریح کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ وطن سے دوری کے احساس میں کمی ہو سکے۔
مزید پڑھیں:- - - -کویت میں جشن آزادی کی مناسبت سے مفت طبی کیمپ کا قیام

شیئر: