Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبانوں نے 14اگست کاجشن سمندر کی گہرائی میں منایا

وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دی ، پاکستانی پرچم لہرایا 
جدہ ( جاوید راہو)ہر برس کی طرح امسال بھی جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں نے14 اگست اور نئے پاکستان کے جشن آزادی کو بالکل مختلف،انوکھے انداز میں سمندر کی گہرائیوں میں جا کر منایا۔ یحییٰ اشفاق اورعمرجان نامی پاکستانی نوجوانوں نے اپنے سعودی دوستوںکیساتھ ملکر جن میں ایک سعودی لڑکی بھی شامل تھی ، 150 فٹ کی گہرائی میں رنگ برنگی مچھلیوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرایا۔ انہوں نے عمران خان کی تصویر لہراتے ہوئے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وہاں شکرانے کے نوافل ادا کئے اور نئے پاکستان کے امن و امان اور سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سب نے ملکر پاکستان کو انتہائی جوش و خروش سے سلام پیش کیااور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ان نوجوانوں کی خوشی، جوش اور ولولہ قابل دید تھا۔
 

شیئر: