Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل دیو نے بھی معذرت کرلی

نئی دہلی... نامزد وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو نے بھی معذرت کر لی ۔ ذاتی مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر رہے۔ کپل دیو نے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 18اگست کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ۔انہوں نے کہاکہ تقریب میں شرکت ذاتی مصروفیات کے باعث نہیں کر رہا۔عمران خان کی نئی حکومت کیلئے دعا گو ہیں۔امید ہے نئے دور میں پاک ہند تعلقات کی کشیدگی میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان سنیل گواسکر بھی کمنٹری میں مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب کا دعوت نامہ قبول کر چکے ہیں۔ 
مزید پڑھیں: گوگل نے ڈوڈول پاکستان کے نام کردیا

شیئر: