Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ کام کرتے رہیں گے،امریکی وزیر خارجہ

اسلام آاباد...امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور امریکہ کی عوام کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات اور رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو یوم آزدی کی مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین اتحادی ہے ۔ مشترکہ اہداف کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔دریں اثناء پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی قوم کو جشن آزدی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ہر قسم کے تعا و ن کیلئے تیار ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای تھاس ڈریو نے اردو میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو 71سالگرہ مبارک ہو ۔برطانیہ پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہے ۔ پیغام کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔
مزید پڑھیں:گوگل نے ڈوڈول پاکستان کے نام کردیا

شیئر: