Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں، قانونی کارروائی کی جائے گی: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اتوار کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید عمران خان کے پراجیکٹ کے ہیڈ تھے۔ اس پراجیکٹ کو لانے کے لیے  اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔ فیض حمید کا پراجیکٹ آہستہ آہستہ بےنقاب ہونا شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’آج بھی سازشی عناصر عمران خان کو لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان سازشوں کا بیج فیض حمید نے ڈالا ہے۔‘

شیئر: