Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کی جانب سے انوکھے اندازمیں یوم آزادی پر مبارکباد

نئی دہلی۔۔۔گوگل نے بدھ کو ہندوستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ ڈوڈل بنایا ۔ گوگل کے ہوم پیج پر نظر آنے والے گوگل ڈوڈل میں ہندوستانی ’’ٹرک آرٹ‘‘ کی جھلک نمایاں ہے۔یعنی وہ آرٹ جو ملک کی سڑکوں پر چلنے والے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں پر دکھائی دیتاہے۔جشن آزادی کے موقع پر بنائے گئے ڈوڈل میں ہندوستان کا قومی پرندہ یعنی 2موربنائے گئے ہیں ۔ ایک جانب بنگال ٹائیگر اور دوسری جانب ہاتھی کھڑا ہوا ہے۔سامنے کمل کا پھول اور طلوع آفتاب کا منظر نمایاں ہے۔ آم ، لیموں اور مرچ بھی گوگل ڈوڈل میں دکھائی دے رہے ہیں۔گوگل نے اس ڈوڈل کو ہندوستانی ’’ٹرک آرٹ ‘‘کے نام کیا ہے۔گوگل نے اس بارے میں کہا کہ 4ملین اسکوائر کلومیٹر رقبے پر محیط ملک میں طویل عرصے سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ ٹرک ڈرائیور ٹرکوں پر دیہاتی آرٹ اور کلچر کو اجاگر کراتے ہیں تاکہ اپنے اہل خانہ سے دوررہ کر ذہن کو مطمئن رکھ سکیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہر ریل انجن پر ترنگابناہوتا ہے،جانئے کیسے ہوئی اس کی شروعات؟

شیئر: