Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان 2022 تک انسانی مشن خلا میں بھیجے گا ، مودی

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر  مودی نے ملک کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 2022 تک ملک میں تیارانسانی مشن خلا میں بھیجے گا۔آج میری خوش قسمتی ہے کہ اس مبارک موقع پر مجھے ملک کو ایک اور اچھی خبر دینے کا موقع ملا ۔ 2022، یعنی آزادی کے 75 ویں سال میں اور ممکن ہوا تو اس سےقبل ہی، ہندوستان خلا میں ترنگا لے کرجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان خلا میں اپنا ’’گگن یان‘ ‘روانہ کریگاجس میں ہندوستان کا کوئی بیٹا یا بیٹی سوار ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اس شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -این آر سی میں نام شامل کرانے کی آخری تاریخ28اکتوبر!

شیئر: