Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں اول

ابہا ... شنگھائی کی درجہ بندی کے تحت کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ عرب دنیا میں پہلے او ربین الاقوامی سطح پر 111ویں نمبر پر آگئی۔ یہ درجہ بندی 2018 ءکے حوالے سے ہے۔ پوری دنیا میں 5جامعات کو اول درجے میں رکھا گیا ہے۔ ان میں ہارورڈ اول، اسٹینفورڈ دوم، برطانیہ کی کیمبرج سوم ، امریکہ کی میسا چوسٹس فارٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ چہارم اور کیلیفورنیا یونیورسٹی پانچویں نمبر پر ریکارڈ کی گئی۔ سعودی جامعات میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی 111، کنگ سعود یونیورسٹی 112ویں ، کے ایف یو پی ایم 319ویں اور کنگ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی 225ویں نمبر پر پائی گئی۔ 
 

شیئر: