Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھمبیاں کھانے والے باآسانی تمباکو نوشی ترک کرسکتے ہیں

ڈرہم..... ڈرہم یونیورسٹی کی بلومبرگ اسکول آف ہیلتھ کے ممتاز سائنسدان نے انکشاف کیا ہے کہ کھمبیوں کے اندر بعض ایسے عناصر ہوتے ہیں جو تمباکو نوشی تر ک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ تحسین نورانی نامی ڈاکٹر کا کہناہے کہ کھمبیوں کے اندر ایک خاص قسم کا طلسماتی عنصر ہوتا ہے جسے سائیلو سائیبین کہا جاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جو تمباکو ترک کرنے کی کوشش کے دوران لوگوں پر جو کیفیت طاری ہوتی ہے وہ انہیں نڈھال رکھتی ہے۔ لوگوںکو ایسا لگتا ہے کہ ان کے بدن میں جیسے دم خم ہی نہیں اور یہ کیفیت کافی دنوں تک رہتی ہے او رانسان کو دوبارہ تمباکو نوشی کی جانب راغب کرنے کی پوری صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ڈاکٹر تحسین نورانی کا کہناہے کہ انکی تحقیق کے مطابق کھمبیوں کے اندر موجود سائلو سائیبین اسی کیفیت سے انسان کو محفوظ رکھتی ہے اور انسان بہت جلد تمباکو نوشی ترک کرنے کی پوزیشن میں آجاتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ 6سالہ جائزے کے بعد مرتب کی گئی ہے اور اس دوران انسانی ذہن پر سائیلو سائیبین کے اثرات پر خاص توجہ دی گئی۔

شیئر: