Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں افطاری ’جو کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی‘

رمضان کے مہینے میں نجران ریجن کی ایسی منفرد روایات سامنے آتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ وہاں کے جغرافیائی اور ثقافتی منظر ہی کے لیے مخصوص ہیں۔
مثال کے طور پر وہاں افطار کے وقت لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں اور ایک ایسی فضا میں روزے کا اختتام کرتے ہیں جو کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی۔ اس طرح ان افراد کے درمیان سماجی رشتے مضبوط تر ہوتے ہیں اور ماہِ مبارکِ رمضان کی روحانیت میں اس خاص انسانی جہت کو اجاگر کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لگ بھگ نجران بھر میں فیملیاں اور احباب غروب کے وقت افطار کی خوشی دھوم دھام سے منانے کے لیے عوامی اور دیہی علاقوں میں جمع ہوتے ہیں۔
نجران کی وہ گلیاں جہاں افطار کے لیے لوگ باہر آجاتے ہیں، رنگین لالٹینوں سے سجی ہوتی ہیں۔ ایک دوسرے کو روایتی مشروبات پیش کیے جاتے ہیں جس سے بھائی چارے، مواخات اور ایک دوسرے کے لیے مروت اور موانست کی روح نمایاں ہوتی ہے جو تعاون اور سہارے کی اقدار کو مضبوط بناتی ہے اور لوگوں میں یکجہتی کو بڑھاتی ہے۔
نجران کا علاقہ اپنی جغرافیائی رنگا رنگی کی وجہ سے بھی خصوصیت کا حامل ہے اور فطرت کے قریب تر ہو کر روزہ افطار کرنے کے لیے مثالی مقام ہے۔

اس علاقے میں ثقافتی میراث سے مزین دیہات بھی ہیں جن کے تعمیر کے ڈیزائن منفرد ہیں اور افطار کا مزہ لینے کے لیے خوبصورت جگہوں کا کام دیتے ہیں۔

شیئر: